تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی ایک تحصیل جتوئی میں بے زبان جانور پر سفاکانہ ظلم کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ جہاں کھیتوں میں داخل ہونے پر ظالم زمیندار نے گدھی کی2 ٹانگیں کاٹ دیں، پولیس نے بتایا کہ موضع رام پورمیں واقعہ پیش آیا تاہم ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ گدھی کومحکمہ لائیواسٹاک کےذریعے طبی امداد فراہم کی گئی ہے.
گذشتہ ہفتے ایک با اثر زمیندار نے چارہ کھانے پر درانتی سے گدھی کا پیٹ پھاڑ ڈالا تھا، زمیندار ثاقب نے صرف اتنی معمولی بات پر کہ گدھی اس کے کھیتوں میں گھس کر چارہ کھا رہی تھی، پہلے اس پر شدید تشدد کیا اور پھر درانتی سے اس کا پیٹ پھاڑ دیا۔واضح رہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹے جانے کا سنگین واقعہ پیش آنے کے بعد حیدرآباد میں گدھے پر بہیمانہ تشدد کرکے ٹانگ توڑ دی گئی تھی جو چند دن شدید اذیت میں رہنے کے بعد ہلاک ہوگیا تھا۔