MY HOME PAKISTAN
Home

بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام

By

Jul 15, 2024

رائع کے مطابق صبح 4 بج کر 40 منٹ پر دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی۔ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی سے بنوں کینٹ کی دیوارپردھماکا کیا۔ دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد کے پھٹنے کے فوراً بعد فائرنگ شروع کردی۔ سیکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کوایک جگہ محصورکیا گیا۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بعض چھتیں بھی گرگئیں۔ فائرنگ کی زد میں آکر اور مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا غیر معمولی تھا۔

اس کی آواز دور تک سُنی گئی۔ ذرائع کے کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بھی شہر کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

Privious Article

Compare