MY HOME PAKISTAN
Home

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری: ایک اور آئی پی پی نے بجلی سستی کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

By

Sep 18, 2024

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک اور انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر نے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

اٹک جنرل لمیٹڈ نے وزارت توانائی کو خط لکھ کر معاہدے کی شرائط میں تبدیلی کے لیے بات چیت پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ کمپنی نے یکطرفہ اور رضاکارانہ طور پر پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے معاہدے کی شرائط پر دوبارہ گفت و شنید کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اٹک جنرل لمیٹڈ نے حکومت پاکستان کے پاور ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ مستحکم اور خوشحال پاکستان کے فروغ کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے اسٹریٹجک تبدیلی کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

Privious Article

Compare