MY HOME PAKISTAN
Home

ایپل نے آئی فون 16 لانچ کر دیا، قیمتیں سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

By

Sep 10, 2024
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے “گلو ٹائم” ایونٹ میں جدید ترین آئی فون ماڈلز کی نقاب کشائی کر دی ہے۔ اس ایونٹ میں ایپل نے آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو، اور آئی فون 16 پرو میکس کا اعلان کیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق، آئی فون 16 پلس کی قیمت 899 ڈالر رکھی گئی ہے، جبکہ آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالر ہے۔ آئی فون 16 ایپل کا پہلا مین اسٹریم فون ہوگا جو اکتوبر میں آنے والی اپ ڈیٹ کے بعد ایپل انٹیلیجنس کے بیٹا ورژن کے ساتھ آئے گا۔

اس کے علاوہ، ایپل نے ایپل واچ 10 اور ایئر پوڈز 4 بھی متعارف کرائے ہیں۔ ایپل واچ 10 کی کم سے کم قیمت 399 ڈالر ہے، جبکہ ایئر پوڈز 4 کی قیمت 129 ڈالر رکھی گئی ہے۔

ایپل واچ 10 میں ایپل الٹرا واچ کے مقابلے میں 40 فیصد بڑی OLED اسکرین دی گئی ہے، اور اس کی موٹائی صرف 9.7 ملی میٹر ہے، جو ایپل واچ سیریز 9 سے 10 فیصد کم ہے۔

یہ نئے ماڈلز 20 ستمبر سے صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Privious Article

Compare