MY HOME PAKISTAN
Home

اولمپیئن ارشد ندیم اور ان کی اہلیہ نے وسیم بادامی کو دیے گئے انٹرویو میں ارشد ندیم کے کیریئر کے حوالے سے بات کی۔

By

Aug 17, 2024

ان کی اہلیہ نے بتایا کہ شوہر کی اولمپکس میں کامیابی کے لیے انہوں نے مسلسل دعائیں کیں اور قرآن پڑھا، جس کی وجہ سے وہ گولڈ میڈل ملنے پر جذباتی ہو گئی تھیں اور رو پڑی تھیں۔

رشد ندیم اور ان کی اہلیہ نے پسند کی شادی کی تھی، اور اس بات کا ذکر کرتے ہوئے اہلیہ نے شرم کا اظہار کیا۔ ارشد ندیم نے کہا کہ ان کی شادی 2016 میں ہوئی تھی اور ان کی اہلیہ ان کی بھابھی کی بہن ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سسر نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد انہیں بھینس کا تحفہ دیا، حالانکہ ان کی خواہش تھی کہ انہیں پانچ مرلہ زمین ملے۔

ارشد ندیم نے یہ بھی ذکر کیا کہ وہ عموماً غصہ نہیں کرتے، لیکن جب کبھی انہیں غصہ آتا ہے، تو اہلیہ ہی انہیں سنبھالتی ہیں۔

Privious Article

Compare