MY HOME PAKISTAN
Home

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ طلب کر لی

By

Sep 2, 2024

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران نصب تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کی طلبی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، صوبائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر نصب کیمروں کی فوٹیجز فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی گئی تھی، اور الیکشن کمیشن نے اب ان کی فوٹیجز جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

“جنگ” نے خبر رساں ادارے “آئی این پی” کے حوالے سے بتایا کہ مراسلے میں الیکشن کمیشن نے پوچھا ہے کہ کون سے ڈپٹی کمشنرز نے فوٹیجز فراہم کی ہیں اور کس نے نہیں دی۔ جن پولنگ اسٹیشنز کی فوٹیجز دستیاب نہیں ہیں، ان کی تفصیلات بھیجی جائیں۔ طے شدہ پالیسی کے مطابق، ڈپٹی کمشنرز کو سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کرنا تھا۔

Privious Article

Compare