MY HOME PAKISTAN
Home

اسٹیٹ بینک نے 8 بینکوں، ایکسچینج کمپنی پر 775 ملین روپے جرمانہ لگادیا

By

April 18, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 8 بینکوں اور ایک ایکسچینج کمپنی پر قانونی یا ریگولیٹری تقاضوں کی عدم تعمیل پر 775.542 ملین روپے کے جرمانے عائد کیے۔

مرکزی بینک ان اداروں کے خلاف اقدامات کرتا ہے جو قانونی یا ریگولیٹری تقاضے پورے کرنے ناکام رہتے ہیں اور یہ کارروائیاں جرمانے، انتظامی اور مالی پابندیاں عائد کرنے اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے/پراسیکیوشن ایجنسیوں کے حوالے سے ہوسکتی ہیں۔

مرکزی بینک کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، بینک الفلاح لمیٹڈ کو ایف ایکس اور جنرل بینکنگ آپریشنز سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر 187.652 ملین روپے کے سب سے زیادہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

تعزیری کارروائی کے علاوہ، بینک کو اپنے اندرونی عمل کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں پھر اس طرح کی خلاف ورزیوں سے بچا جاسکے۔

حبیب بینک لمیٹڈ سی ڈی ڈی/ کے وائی سی، ایف ایکس اور جنرل بینکنگ آپریشنز سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر 143.376 ملین روپے کے جرمانے کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔

مزید برآں، بینک کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ریگولیٹری ہدایات پر عملدرآمد مستقبل میں یقینی بنائے۔


بینک الحبیب لمیٹڈ پر 117.239 ملین روپے جرمانہ لگایا گیا ہے اور یہ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

بینک کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سسٹمز اور کنٹرول کو مضبوط کرے تاکہ ریگولیٹری ہدایات کی محتاط تعمیل یقینی بنائی جا سکے اور اسی طرح کی خلاف ورزیوں کے دوبارہ ہونے سے بھی بچا جاسکے۔

فہرست میں چوتھے نمبر پر میزان بینک لمیٹڈ تھا، جسے ایف ایکس سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر 106.2 ملین روپے جرمانہ کیا گیا۔

مزید، بینک کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کی خلاف ورزیاں نہ ہونے دینے کیلئے اندرونی عمل کو مضبوط کرے۔

حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ ایف ایکس سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر 70.915 ملین روپے کے جرمانے کے ساتھ فہرست میں پانچویں نمبر رہا۔ حبیب میٹرو پولیٹین کو بھی دیگر بینکوں کی طرح بہتری کی تجاویز دی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے ایف ایکس اور عام بینکنگ آپریشنز سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر ایم سی بی بینک لمیٹڈ پر 52.9 ملین روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ بینک کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کی خلاف ورزیوں کے دوبارہ ہونے سے بچنے کے لیے اپنے اندرونی عمل کو مضبوط کرے۔

فہرست میں ساتویں نمبر پر ایم سی بی اسلامک بینک لمیٹڈ تھا، جسے AML/CFT، CDD/KYC اور FX سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر 38.544 ملین روپے جرمانہ کیا گیا۔

بینک کو مزید مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ریگولیٹری ہدایات کی احتیاط سے تعمیل کو یقینی بنائے تاکہ مستقبل میں نافذ کرنے والے اقدامات سے بچ سکیں۔

بینک آف خیبر CDD/KYC، اثاثوں کے معیار اور عام بینکنگ آپریشنز سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر 30.741 ملین روپے کے جرمانے کے ساتھ فہرست میں آٹھویں نمبر پر رہا۔ بینک کو مزید مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ریگولیٹری ہدایات کی احتیاط سے تعمیل کو یقینی بنائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کی قانونی کارروائی سے بچا جاسکے۔

Privious Article

Compare