MY HOME PAKISTAN
Home

کمراٹ میں پھنسے سیاح تیسرے روز بھی نہ نکل سکے

By

Aug 31, 2024

دیر بالا (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے خوبصورت سیاحتی مقام کمراٹ میں پھنسے سیاح تیسرے روز بھی بحفاظت نکلنے میں ناکام رہے۔

اسسٹنٹ کمشنر فوکل پرسن شاہد علی نے بتایا کہ سیاحوں کو ایک مقامی ہوٹل میں اکٹھا کیا گیا ہے اور ان کی بحفاظت نکاسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ شاہد علی کے مطابق، “آج کوشش کی جا رہی ہے کہ سیاحوں کو محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے۔ جہازبانڈہ میں 50 سے 70 مزید سیاحوں کو کمراٹ آنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ بری کوٹ کے مقام پر دریا برد سڑک کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “سیاحوں کو خوراک اور دیگر ضروری اشیاء حکومت فراہم کر رہی ہے۔”

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پھنسے سیاحوں کو فوراً ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور رابطہ سڑک کی بحالی کے لیے ترجیحی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔


واضح رہے کہ ضلع دیر بالا میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جس کے باعث سینکڑوں سیاح واحد زمینی راستہ منقطع ہونے کے بعد پھنس کر رہ گئے ہیں۔

Privious Article

Compare