سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت ، سی اے اے، پی آئی اے، وزارت نجکاری کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کرلی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف درخواست کی سماعت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نےا ستفسار کیا کہ درخواستگزار نجکاری کے کیوں خلاف ہیں؟پی آئی اے پرائیویٹ ہو چکی تو یونین کو کیا فرق پڑتا ہے مالک کوئی بھی بن جائے؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری سے ہزاروں ملازمین کا نقصان ہوگا۔
عدالت نے وفاقی حکومت، سی اے اے، پی آئی اے، وزارت نجکاری کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری سے متعلق وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کرلی،عدالت نے فریقین سے تین اپریل کو جواب طلب کرلیا۔