MY HOME PAKISTAN
Home

پاکستان فلور ملز کا آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

By

Jul 9, 2024

مرکزی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات 11جولائی سے آٹے کی سپلائی بند کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ ٹیکس میں اضافے کو کسی صورت نہیں مانتے اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ود ہولڈنگ ٹیکس کو فی الفور ختم کرے، ہم ایسے کسی اضافے کو قبول نہیں کرتے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہر گز عوام کو تکلیف دینا نہیں ہے لیکن ہماری فلور ملز بھی ود ہولڈنگ ٹیکس برداشت نہیں کرسکتیں۔۔

Privious Article

Compare