ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ، 14 لاکھ 90 ہزار ہے اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 9 ہزار ہے جو ملک کی مجموعی آبادی کے 50 فیصد سے زائد ہے۔صوبہ سندھ 5 کروڑ 57 لاکھ کی آبادی کے ساتھ ملل کا دوسرا سب سے بڑا صوبہ ہے اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کی آبادی 2 کروڑ 40 لاکھ بتائی گئی ہے جو صوبے کی مجموعی آبادی کے 40 فیصد سے زائد ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کی آبادی 4 کروڑ 8 لاکھ 6 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ شہروں میں لاہور ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی کے ساتھ دوسرا بڑا شہر ہے۔ کے پی کا دارالخلافہ شہر پشاور کی آبادی 45 لاکھ جب کہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ شہر کی آبادی 25 لاکھ ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک آبادی میں اضافے کی شرح 2.5 فیصد ہے۔ 2017 کے بعد 2023 میں آبادی میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔