MY HOME PAKISTAN
Home

پانامہ نے 130 بھارتیوں کو ملک بدر کر دیا

By

Sep 7, 2024

ویراکروز (ڈیلی پاکستان آن لائن) پانامہ نے جولائی میں امریکہ کے ساتھ دستخط شدہ وطن واپسی کے معاہدے کے تحت 130 بھارتی غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا ہے۔ یہ افراد دشوار گزار ڈیرین جنگل کے راستے پانامہ میں داخل ہوئے تھے۔ پانامہ نے حالیہ دو ہفتوں میں مجموعی طور پر 219 تارکین وطن کو ملک بدر کیا ہے۔

“اے ایف پی” کے مطابق، یہ معاہدے کے تحت امریکہ سے باہر پہلی بار اور مجموعی طور پر چوتھی بار اس قسم کی ملک بدری ہے۔ امریکہ نے اپنی جنوبی سرحد پر غیرقانونی کراسنگ کو کم کرنے کے لیے وسطی امریکی ملک پانامہ کو تارکین وطن کی وطن واپسی کے لیے 60 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

Privious Article

Compare