کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ کے ماہر منصور جعفر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے پچھلے سال جنگ کا محاذ کھول دیا تھا، اور اب اس میں نئے محاذ بھی کھل رہے ہیں جو خود مختار ممالک کی سالمیت کو متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا، برطانیہ اور جرمنی نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد ایران کو جوابی حملے سے روکا اور کہا کہ ہم جنگ بندی کرنا چاہتے ہیں، لہذا آپ رد عمل روکیں۔
تاہم، جنگ بندی نہ ہونے پر ایران نے موقع کو غنیمت جانا اور اپنی کارروائی کی۔ یہ تبصرہ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” میں کیا۔ پروگرام میں سینئر سابق سفارت کار عبدالباسط نے بھی کہا کہ ایران نے دو حملوں کا جواب دیا ہے۔