لاہور کے کینال روڈ پر پیر کو ہونے والے قتل کو انڈر ورلڈ گینگ وار سے منسلک قرار دیا گیا ہے۔ مقتول جاوید بٹ، جو خواجہ گلشن الیاس عرف طیفی بٹ کا بہنوئی تھا، کو ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا، جبکہ اس کی بہن شدید زخمی ہو گئی۔
ڈان اخبار کے مطابق، یہ حملہ طیفی بٹ اور مقتول امیر عارف عرف ٹیپو ٹرکاں والا کے درمیان دہائیوں پر محیط دشمنی کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں یہ دشمنی کے باعث ہونے والا تیسرا قتل ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے جاوید بٹ کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا، جبکہ وہ اور ان کی اہلیہ اچھرہ میں اسکول سے اپنے بچوں کو لینے جا رہے تھے۔ یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں گینگ وار کے بڑھتے ہوئے خطرات کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔