MY HOME PAKISTAN
Home

لاہور: آسٹریلیا کے لیے بک کیے گئے کھسوں سے 37 کلوگرام آئس برآمد

By

Sep 11, 2024

لاہور میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کارروائی کے دوران آسٹریلیا کے لیے بک کیے گئے کھسوں کے کارٹنس سے 37 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق، اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ انٹیلیجنس اطلاع پر لاہور میں واقع کوریئر آفس پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران آفس میں موجود کھسوں کے 20 کارٹن قبضے میں لے لیے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ جانچ پڑتال کے دوران کھسوں کے 500 جوڑوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ ہر کھسے سے 37 گرام آئس نکالی گئی، جس سے مجموعی طور پر 1000 کھسوں سے 37 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔

اے این ایف کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ پارسل راولپنڈی کے رہائشی ملزم نے بک کروایا تھا، اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Privious Article

Compare