MY HOME PAKISTAN
Home

قیدیوں کو اب چکن کڑاہی، قورمہ اور پلاؤ ملے گا

By

Jul 27, 2024

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو اب کھانے میں کڑاہی، قورمہ اور پلاؤ ملے گا، آئی جی جیل پنجاب میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ تمام جیلوں میں ہفتے میں 7 دفعہ کھانے میں چکن فراہم کیا جائے گا، روزانہ 28سو سے 3ہزار کیلوریز پر مشتمل کھانا فراہم کرنے کے لئے مینیو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔

میاں فاروق نذیر نے بتایا کہ سالن کی گریوی بہتر بنانے کےلئے25فیصدپیاز۔ادرک۔ٹماٹر کی مقدار بڑھائی گئی۔کھانے کا ذائقہ بہتر بنانے کے لئے میں قصوری میتھی کا اضافہ کیا گیا ہے۔میاں فاروق نذیر کے مطابق قبل ازیں ہفتے میں 6 روز دفعہ چکن فراہم کیا جاتا تھا۔

کیلوریز کے تعین کےلئے ماہرین کی رائے سے مینیو ترتیب دیا گیا ہے۔

Privious Article

Compare