MY HOME PAKISTAN
Home

ریسٹورینٹس اور ہوٹلز پر کارڈز سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ 15 فیصد کردیا گیا

By

Jul 25, 2024

کراچی: سندھ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ بڑھا دیا گیا۔ سندھ کے بجٹ میں کارڈز سے ادائیگیوں پر ٹیکس 15 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کیا گیا تھا لیکن اب ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارٹ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ 8 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا

گیا۔ سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق کراچی کے 58 ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو عوام سے بدستور 15 فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دیدی گئی ہے، یہ سہولت ریسٹورینٹس کی خریداریوں پر ٹیکس ادائیگیوں کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دی گئی ہے اور کم تعداد میں ریسٹورینٹس کو یہ اجازت ملی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسٹورینٹس کی زیادہ فروخت کارڈز کے ذریعے ہونے سے اصل فروخت یا اصل انکم ٹیکس آشکار ہونے کا امکان تھا۔

Privious Article

Compare