خطرناک سیاحتی مقامات کے شوقین افراد کو اب مغربی ممالک جانے کی ضرورت نہیں بلکہ اب وہ پاکستان کے شہر کراچی بھی آکے خطرناک مہم جوئی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔معروف امریکی جریدے فوربس نے سیاحوں کے لیے خطرناک ترین شہر وں میں پاکستان کے شہر کراچی کو بھی شامل کیا ہے۔ فوربس کی
۔ فوربس کی جانب سے سیاحوں کے لیے جاری ایڈوائزی میں سال 2024 کے لیے دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ جریدنے نے وینزویلا کے شہر کراکس کو سیاحوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک ترین شہر قرار دیا ہے جبکہ پاکستان کا شہر کراچی اس فہرست میں دوسرے اور میانمار کا شہر ینگون سیاحوں کے لیے تیسرا خطرناک شہر قرار پایا ہے. فوربس میگزین کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سیاحوں کی سلامتی کو انتہائی درجے کے خطرات لاحق ہیں، کراچی میں جرائم، تشدد، قدرتی آفات اور معاشی کمزوریوں کے شدید خطرات بھی موجود ہیں۔ اس فہرست میں سنگاپور کو سیاحوں
اس فہرست میں سنگاپور کو سیاحوں کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے جبکہ جاپان کا شہر ٹوکیو اور کینیڈا کا شہر ٹورنٹو بھی سیاحوں کے لیے محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے 2024 کے لیے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی تھی۔اس فہرست میں کراچی بھی شامل تھا جو 169 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال بھی کراچی کے حصے میں یہی نمبر آیا تھا۔