MY HOME PAKISTAN
Home

بورے والا: خواتین ٹیچرز کی وین میں آتشزدگی، مکمل جل کر خاکستر

By

Aug 23, 2024

بورے والا میں ایک اسکول وین میں آگ لگ گئی، جس نے وین کو مکمل طور پر خاکستر کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وین چھٹی کے بعد خواتین ٹیچرز کو اسکول سے واپس لا رہی تھی اور اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ وین میں سوار 10 ٹیچرز نے فوراً چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ خوش قسمتی سے، تمام خواتین ٹیچرز محفوظ رہیں۔

آگ کی شدت اتنی تھی کہ وین مکمل طور پر جل گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، وین میں آتشزدگی کی وجہ وائرنگ میں شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

Privious Article

Compare