MY HOME PAKISTAN
Home

ایران بس حادثہ: جاں بحق 28 پاکستانیوں کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد وطن لائی جائیں گی

By

Aug 23, 2024


تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28 پاکستانیوں کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس لائی جائیں گی۔ ڈان نیوز کے مطابق، حادثے میں 28 پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان کی میتیں یزد ہسپتال کے سرد خانے میں موجود ہیں اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان بھیجی جائیں گی۔


ایران کے شہر یزد میں پیش آنے والے اس ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کی شناخت بھی مکمل ہوچکی ہے۔ ان میں کراچی، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، خیرپور میرس، خیرپور ناتھن شاہ، کشمور، اور دادو کے زائرین شامل ہیں۔ حادثے میں 18 زائرین زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کا علاج ایران کے ہسپتال میں جاری ہے۔


کراچی میں حادثے کے بعد کرائسز منیجمنٹ سیل قائم کردیا گیا ہے جو حادثے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کر رہا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار بس موڑ پر الٹنے کے بعد کئی فٹ تک گھسٹتی رہی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

Privious Article

Compare