MY HOME PAKISTAN
Home

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ

By

Oct 09, 2024

کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ تین ماہ میں آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام سے زیادہ ڈالر پاکستان بھیج دیے ہیں۔ ستمبر 2023 کے مقابلے میں پاکستان کی ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سعودی عرب سے ستمبر میں 680 ملین ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات سے 560 ملین ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستانیوں نے 8.78 ارب ڈالر بھیجے، جو مالی سال 24 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ ہیں۔ تین مہینوں میں ورکرز کی ترسیلات کی اوسط ماہانہ 2.92 ارب ڈالر رہی۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے تین ماہ میں 2.15 ارب ڈالر بھیجے، جبکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 1.70 ارب ڈالر بھیجے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 1.34 ارب ڈالر اور یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 1.09 ارب ڈالر بھیجے۔

امریکا سے بھی تین مہینوں میں 890 ملین ڈالر جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 860 ملین ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔ اس طرح، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر نے تین ماہ میں آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام سے زائد ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔

Privious Article

Compare