کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) — الیکشن ٹریبونل نے وزیرداخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے اور گزگ اور جوہان کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ضیا اللہ لانگو کے خلاف میر سعید لانگو نے الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔ جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی اور وزیرداخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ سنایا۔
الیکشن ٹریبونل نے وزارت داخلہ کے قلمدان کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔ فیصلے کے تحت، گزگ اور جوہان کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے گی۔