مورونی (ڈیلی پاکستان آن لائن): مشرقی افریقی ملک کوموروس کے صدر ازالی اسومانی کو چاقو کے حملے میں معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، صدر ازالی اسومانی پر یہ حملہ مذہبی رہنما کے جنازے کے دوران ہوا۔ صدر کو چاقو کے حملے میں معمولی زخم آئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق، صدر کو بچانے کی کوشش میں ایک شہری بھی زخمی ہوا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق، صدر اسومانی کو چاقو کے حملے سے کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی اور وہ طبی امداد کے بعد گھر واپس آ چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر ازالی اسومانی پر حملے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔ 20 سالہ حملہ آور، جو سابق پولیس اہلکار ہے، کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ صدر ازالی اسومانی نے رواں برس مئی میں کوموروس کے صدر کی حیثیت سے اپنی چوتھی مدت کے لیے حلف اٹھایا تھا۔