کینیا کی ہائیکورٹ نے ارشد شریف قتل کیس پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔
عدالت نے ارشد شریف کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 17 لاکھ پاکستانی روپے ہرجانہ دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل ’شناخت میں غلطی کا نتیجہ نہیں تھا۔ کینین ہائیکورٹ نےگولی چلانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست میں جن حکومتی اداروں کا نام لیاگیا وہ اپنی ذمہ داری سے فرار اختیار نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب ارشد شریف کی بیوہ نے کینین عدالت کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ارشد شریف کو کینیا میں انصاف مل گیا مگر پاکستان میں انصاف ملنا باقی ہے۔