MY HOME PAKISTAN
Home

ارشد اور نیرج کی مائیں دنیا کیلئے محبت وامن کا پیغام بن گئیں

By

Aug 12, 2024

پیرس اولمپکس 2024کے جیولین تھرو ایونٹ کے فاتح ارشدندیم اور سلو رمیڈل جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی مائیں دنیا کیلئے محبت وامن کا پیغام بن گئیں انہوں نے ثابت کردیا
کہ ماں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں ، پاکستان کی ہو یا بھارت کی، نفرت کا پرچار نہیں کرتی، بلکہ ایک دوسرے سے محبت سکھاتی ہیں ۔

میاں چنوں سے ارشد ندیم کی والدہ نے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو اپنا بیٹا قرار دے دیا تو بھارتی ریاست ہریانہ میں نیرج چوپڑا کی والدہ نے بھی ارشد ندیم کو اپنا بیٹا کہا، دونوں کی ماؤں نے امن، محبت اور سلامتی کا پیغام پہنچا دیا۔

ارشدکی والدہ رضیہ پروین کا کہناتھاکہ میں بہت دعائیں کرتی تھی اور میرے دل کی خواہش تھی کہ میرا بیٹا میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے ، میڈل جیتنے پر مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ میرا دل کیا میرا بیٹا میرے سامنے ہو اور میں اسے گلے لگاؤں،میں نے شکرانے کے نفل اداکئے ۔فون پر ارشد کو کہا ہے کہ ارشد میں تم سے بہت خوش ہوں، تم نے میرا دل آج بہت بڑا کر دیا ہے ۔نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی نے کہا کہ ہم نیرج چوپڑا کے سلور میڈل جیتنے پر بھی خوش ہیں، ہمارے لئے سلور بھی گولڈ جیسا ہی ہے ،میں اپنے بیٹے کے آنے پر اس کی پسند کے کھانے بناؤں گی جیسا پچھلی بار اس کے گولڈ میڈل جیت کر آنے پر بنائے تھے ۔

Privious Article

Compare